کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ۖ پر ضلع کورنگی میں بلدیاتی مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے شاہ فیصل،کورنگی اور لانڈھی زونز کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنایا جائے اور علاقائی سطح پر درپیش عوامی مسائل کا بروقت ازالہ ممکن بنانے کے لئے تمام تر وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو مسائل سے نجات دلا ئی جائے۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کے تمام زونز کا تفصیلی دورہ کرکے عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں بلدیہ کورنگی کے تحت جاری بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے تمام زونز کے افسران کو ہدایت کی کہ عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے جاری انتظامات کو برق رفتاری کے ساتھ انجا م دیا جائے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ گلیوں اور محلوں میں مکھی ،مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔
دورے پر صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ کچراکنڈیوں سے کچرے کی روزانہ کی بنیادوں پر منتقلی کے ساتھ ساتھ گلیوں اور محلوں کی سطح پر سوئپنگ کے نظام میں بہتری لائی جائے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں سیوریج نظام کی ابتر صورتحال کی وجہ سے صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام میں حائل دشواریوں پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے متعلقہ افسران سے کہاکہ وہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنا ئیں اور علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کریں۔