عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کا شاہ فیصل کالونی کی گلیوں کا دورہ
Posted on October 25, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا شاہ فیصل کالونی نمبر 5 ملا شور کے اندرونی گلیوں کا طوفانی دورہ گلیوں میں سیوریج کے ناقص انتظام اور گلیوں میں سیوریج کے گندے پانی کھڑا دیکھ کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سپرٹینڈنگ انجینئر اور متعلقہ XEN,sکو طلب کرکے ہنگامی اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے سیوریج سسٹم کی درستگی کے احکامات دیتے ہوئے کہاکہ نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ عوام کو مسائل شکار نہیں ہونے دینگے افسران دفتروں میں بیٹھنے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں اور عوامی وسائل کو عوام کے فلاح و بہبود پر صرف کریں اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں اس موقع پر انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ 3دن کے اندر شاہ فیصل کالونی نمبر 5 ملا شور اور اس کے اطراف کی گلیوں سے سیوریج کے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سے کہاکہ وہ اپنا قبلہ درست کریں۔
عوام کو فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے نجات دلائیں دورے میں رکن صوبائی اسمبلی کے ہمراہ ایگزیگٹیو انجینئر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی اسلم پرویز، سپرٹینڈنگ انجینئر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ محمد زاہد اور ایکسیئن واٹر اینڈ سیوریج بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے دورے کے دوران علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور ان سے مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے عوام کو یقین دلایا کہ علاقائی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں انشا اللہ جلد علاقے سے سیوریج کے مسائل کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com