عوام کے تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو ہر شعبے میں شہر کا مثالی ضلع بنائیں گے ۔عبدالراشد خان

کراچی (خصوصی رپورٹ ) ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کی مثالی کارکردگی عید قرباںپر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو برق رفتاری کے ساتھ اُٹھانے اور صفائی وستھرائی کے انجام دہی کو جاری رکھ کر صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے بازی لے گیا۔ ضلع کورنگی میں عید الاضحی کے پہلے اور دوسرے روزسوا لاکھ سے زائد آلائشوں کو اٹھا کر دفن کیا گیا گلیوں اورقربان گاہوں کی فنائل سے دھلائی کے بعد محلوں کے ساتھ مساجد و مدارس اور اجتماعی قربان گاہوں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا گیا۔

مثالی انتظامات پر شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی کے مساجد و مدارس اور اجتماعی قربان گاہوں کے منتظمین اور عوام کی جانب سے اطمینان کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کا میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ عید الاضحی کے پہلے اور دوسرے روز تمام زونز کا مسلسل دورہ کرکے انتظامات کی نگرانی کرتے رہے اس موقع پر ان کے ہمراہ سپرٹنڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ، ڈائریکٹر پارکس جاوید علی خان،شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز، کورنگی زون کے فوکل پرسن مبین صدیقی ،لانڈھی زون کے فوکل پرسن سلیم رضا بھی موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے عید الاضحی کے موقع پر بہتر انتظامات کی انجام دہی پر بلدیہ کورنگی اور تمام زونز کے افسران و ملازمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اپنی بہترین ٹیم کے ساتھ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو ہر شعبے میں شہر کا مثالی ضلع بنا ئے گی۔دورے کے موقع پر شاہ فیصل زون اور کورنگی زونز کے اطراف جناح انٹر نیشنل ائر پورٹ اور پی اے ایف فیصل ائر بیس کے اطراف علاقوں کا معائنہ کرکے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو برق رفتاری کے ساتھ اُٹھانے کے حوالے سے ترتیب دیئے گئے۔

ہنگامی پلان کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہجناح انٹر نیشنل ائرپورٹ ،اور فیصل ائر بیس کے اطراف پروزاوں میں کسی بھی قسم کے خلل نہ آنے کے پیش نظر بلدیہ کورنگی کی جانب سے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے اور الحمد اللہ عوام کے تعاون سے ہم اپنے ہنگامی پلان پر عملد رآمد کرتے ہوئے نہ صرف ہوائی اڈوں کے اطراف بلکہ علاقائی سطح پر بھی صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے میں سرخرو ہوئے اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے کہاکہ عید الاضحی کے تینوں دن آلائشوں کو برق رفتاری کے ساتھ اُٹھاکر دفنانے کے ساتھ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے انجام دہی معمول کے مطابق انجام دی جارہی اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر عملد رآمد کرتے ہوئے ضلع کورنگی کے چپے چپے میں صاف ستھرا سرسبز اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائیگا۔

Shah Faisal

Shah Faisal