مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 28/10/2015

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) عوام ملک میں تبدیلی کیلئے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کریں، کے پی کے میں تھانہ اور پٹواری کلچر تبدیل ہو چکا ہے، وہاں کسی تھانیدار یا پٹواری کو جرات نہیں کہ کسی پر ظلم کر سکے، ہم نے تو سنا تھا کہ شیر گوشت خور ہوتا ہے لیکن یہ شیر تو کسانوں کا سب کچھ کھا چکا ہے، کسان فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں، یونین کونسل چڑیوان کے عوام عمران کا ساتھ دینے کیلئے ندیم ہارون رشید خان کو ووٹ دیکر کامیابی کریں، ان خیالات کا اطہار سابقہ وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے یونین کونسل چڑیوان میں منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل چڑوان ندیم ہارون رشید خان نے کہا کہ جھوٹ کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں، مخالفین جھوٹھے وعدے کرکے عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، مخالفین کہہ رہے ہیں کہ ہم ندیم ہارون کو سیاست سیکھا دیں گے ، یہ مجھے سیاست کیا سیکھائیں گے بلکہ میں انہیں ٹھیکیداری سیکھا دوں گا،انہوں نے عدالتوں میں جھوٹھے بیان حلفی جمع کروائیں ہیں کہ ہم ٹھیکیدار نہیں،حلقہ کے عوام انہیں بخوبی جانتے ہیں، مخالفین جتنی قلابازیاں لگا چکے ہیں، ان کو دیکھ کر تو لوٹا بھی شرماجاتا ہے، کامیابی حاصل کرکے لوٹ مار کا سلسلہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیں گے، مخالفین نے گائوں کی سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے کامیابی حاصل کرکے قبضہ واگزار کروائیں گے، حق دار کا حق اس کی دہلیز پر پہنچے گا، سابقہ ٹکٹ ہولڈر این اے 138حسن علی خان نے کہا کہ 31اکتوبر کو الیکشن نہیں بلکہ ریفرنڈم ہو گا، زبیر خان کو لوٹا کہنا لوٹے کی توہین ہے، لوٹا تو پا کیزگی کیلئے استعمال ہوتا ہے لیکن یہ لوٹا تو گند ڈالنے والا ہے، مخالفین کی جھوٹ کی سیاست بے نقاب ہو چکی ہے، عوام ان کے دعوے پر کان دھرنے والے نہیں، ہمارے خاندان نے کبھی تھانہ کچہری کی سیاست نہیں کی، ہم کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں،عوام 31اکتوبر کو بلے پر مہر لگائیں انہیں اپنے انتخاب پر فخر ہو گا، یونین کونسل چڑیوان کو قصور کی مثالی یونین کونسل بنائیں گے، مخالفین کو اٹھیل پور اور وڈانہ میں بھی شکست سے دوچار کریں گے، عوام تبدیلی کیلئے گھروں سے نکل رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے، سابقہ مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری الیاس خاں نے کہا کہ آج کے کامیاب جلسہ نے ثابت کر دیا ہے کہ اہلیان یونین کونسل چڑیوان نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، ہم عوام کی اس بے پناہ محبت کا جواب نہیں دے سکتے، عبادت کرنے والوں کو جنت جبکہ خدمت کرنے والوں کو خدا ملتا ہے،عوام 31اکتوبر کو ایک اچھے اور کھرے انسان کا انتخاب کریں، سابقہ کونسلر محمد شاہد مغل نے کہا کہ جمعرات کو وڈانہ میں ہونے والے آخری جلسہ کو تاریخی جلسہ بنائیں گے، حلقہ کے عوام ندیم ہارون خان کو ووٹ دیکر کامیاب کریں انہیں کبھی مایوسی نہیں ہو گی، اس موقع پر محمد شفیق سندھو، عمر حیات خاں، حافظ عبدالرشید ودیگر رہنمائوں نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ریلی کی شکل اختیار کرکے روڈ بلاک کرنے والے300افراد کے خلاف مقدمہ درج، 6افراد گرفتار، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد امجد ڈوگر کی مدعیت میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد امجد ڈوگر سرہالی چوک میں موجود تھا کہ 200سے 300افراد موٹرسائیکلوں، کاروں پر سوار ریلی کی شکل اختیار کرکے روڈ کو بلاک کئے ہوئے تھے، جو راہگیروں کیلئے تکلیف کا باعث بنے ہوئے تھے جنہیں منع کیا گیا تو انہوں نے دھمکیاں دینا شروع کر دی، جس پر پولیس نے بدر پور کے رہائشی شوکت علی، محمد اکرم، محمد مبارک، محمد عاشق، مدثر عباس، محمد صابر حسین کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر افراد موقع سے فرار ہو گئے،ایس ایچ او محمد امجد ڈوگر نے 16MPO, ، 290/291,186/188,341/506کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد امجد ڈوگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو خلاف قانون کام نہیں کرنے دیں گے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی، بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران پولیس کے ساتھ تعاون کرکے بلدیاتی الیکشن کا پر امن انعقاد ممکن بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مزدہ ڈالہ کی ٹکر سے زخمی ہونے والا سکول ٹیچر38روز بعد جاں بحق، گورنمنٹ ہائی سکول مہالم کلاں کا سکول ٹیچر موٹر سائیکل پر اپنے گائوں کھارا کی طرف واپس آ رہا تھا کہ مزدہ ڈالہ کی ٹکر سے زخمی ہو گیا تھا، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں کھارا کا رہائشی ایس ایس ٹی ٹیچر ماسٹر عبدالحکیم گورنمنٹ ہائی سکول مہالم کلاں میں ڈیوٹی کرکے موٹر سائیکل پر واپس گائوں جا رہا تھا کہ اسٹیل باغ کے قریب مزدہ ڈالہ کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا، جو 38روز موت و حیات کی کشمش میں رہنے کے بعد جاں بحق ہو گیا، نماز جنازہ میں ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی، سنیئر نائب صدر پریس کلب مصطفی آباد سعید احمد بھٹی، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان سپر د خاک کر دیا گیا۔۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126