عوام ملک میں سیاسی دنگل نہیں مسائل کا حل چاہتے ہیں: اشرف آصف جلالی

Ashraf Asif Jalali

Ashraf Asif Jalali

لاہور : سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام ملک میں سیاسی دنگل نہیں مسائل کا حل چاہتے ہیں سیاستدانوں نے پاکستان کو اکھاڑہ بنا رکھا ہے۔

گھیراؤ جلاؤکی سیاست ملک کے لیے آفت سے کم نہیں حکمران اور عمران اپنی اپنی اصلاح کریں روزانہ کے ہنگامے اور ڈرامے بڑے سانحہ کا باعث بن سکتے ہیں ہر مسئلے کا حل سنجیدہ مذاکرات میں ہے۔

فریقین عوام کو اپنے ساتھ شو کرنے کی بجائے عوامی مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دیں ملک اپنی تاریخ کے خطر ناک ترین حالات سے گذر رہا ہے۔ تھوڑی سے نادانی سے ملکی استحکام کسی صدمے سے دو چار ہو سکتا ہے تمام ادارے ملکی حفاظت کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل کی اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی کی ذمہ دار بھارتی حکومت ہے۔ مسلمانوں کو جبری طور پر ہندو دھرم میں لانے کے نتائج بھارت پر زلزلہ طاری کر سکتے ہیں۔ اس سے ہندوستان کے پاکستان اور پوری اسلامی دنیا سے تعلقات بری طرح متاثر ہونگے ہندوستان یہ سمجھ لے کہ اسلام ایک خوشبو ہے۔

جسے شکنجوں میں جکڑا نہیں جا سکتا سر زمینِ ہند میں گلشنِ اسلام کا وجود کسی کے جبر کا نہیں رحمت ِخداوندی کا نتیجہ ہے بھارتی وزراء کے اشتعال انگیز بیانات سے خطے کا امن تباہ ہو سکتا ہے پاکستان کے بارے میںغلط فہمی کا شکار قوتیں جان لیں پاکستان مِٹنے کے لیے نہیں اللہ کے فضل سے قیامت تک قائم رہنے کے لیے بنا ہے۔