بوچھال کلاں کی خبریں 18/6/2016

Riaz Malik

Riaz Malik

بوچھال کلاں (نامہ نگار) بوچھال کلاں لاری اڈا پر چکن فروش بے لگام ہو گیا انتطامیہ کی ریٹ لسٹ کو چھوڑ کر من مانے ریٹ وصول کرنے لگا تفصیل کے مطابق بوچھال کلاں کے عوامی وفد نے یہاں ملک جاوید کی سربراہی میں ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ بوچھال کلاں لاری اڈا کے علاقے میں رمضان قصائی کا صاحبزادہ شاکر بے لگام ہو چکا ہے سرکاری ریٹ 200 روپے کلو ہونے کے باوجود وہ دھڑلے سے 300روپے کلو چکن فروخت کر رہا ہے انہوںنے بتایا کہ اس نے نہ تو کبھی ریٹ لسٹ آویزاں کی ہے اور نہ ہی صفائی کا کبھی خیال رکھا ہے انہوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بوچھال کلاں (نامہ نگار )بوچھال کلاں میں پولیس گردی کی بدترین مثال قائم ہو گئی تفصیل کے مطابق بوچھال کلاں محلہ مدھورہ کے عوامی وفد نے یہاں شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز بوچھال کلاں میں کلر کہار پولیس نے ایلیٹ فورس کے نوجوانوں کے ہمراہ ملک عادل کے گھر پر دھاوہ بول دیا پولیس جوانوں نے گھر کے گملے توڑ دئیے بگیڑ سرچ ورنڑ اور لیڈی پولیس کے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ان کے گھر کی اشیاء کی بھی توڑ پھوڑ کی اور خواتین سے بدتمیزی کی انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور خواتین کی حقوق کی علمدار NGOسے اپیل کی ہے کہ وہ کلر کہار پولیس کے عملہ کے خلاف فوری کاروائی کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بوچھال کلاں (نامہ نگار )بوچھال کلاں کے رہائشی نوجوانوں کا مستقبل اندھیرے کی نذر ہونے کا اندیشہ درجن کے قریب بے گناہ نوجوان حوالات میں بند اور متعدد کو مقدمات میں الجھا دیا گیا بوچھال کلاں میں ان بچوں کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اخبار نویسوں کو بتایا کہ گذشتہ روز بوچھال کلاں میں دو گروپوں کے درمیاں لڑائی ہوئی جس میں 8افراد زخمی ہوئے جنیں رورل ہیلتھ سینٹر بوچھال کلاں لایا گیا جہاں پولیس نے بوچھال کلاں کے عوام سے دشمنی کی انتہا کرتے ہوئے زخمیوں سمیت ہسپتال میں موجود ایسے لڑکوں کو بھی اٹھا کر حوالات بند کیا جن کا اس لڑائی یا ان سے دور پرے کا بھی تعلق نہیں تھا اSHOتھانہ کلر کہار نے بغیر سوچے سمجھے ان بچوں کا مستقبل دائو پر لگا دیا انہوں نے بتایا کہ اگر ان کے بچوں کے ساتھ یہ سلوک جاری رکھا گیا اور ان کے خلاف مقدمات خارج نہ کئے گئے تو وہ آئندہ مسلم لیگ ن کا بائیکاٹ کریں گے بلکہ صوبائی وزیر کے خلاف بھی ایحاد کریں گے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
،،،،،،،،،،،،،،،،،ریاض احمد ملک نمائندہ بوچھال کلاں