حکومت کے خلاف تحریک انصاف کے دھرنے جاری

PTI

PTI

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2013ء میں ہونے والی دھاندلیوں اور وفاقی حکومت کے خلاف بدھ کو سی ویو کلفٹن ،پاور ہاؤس چورنگی اور نیو ناظم آباد منگھوپیر روڈ پر احتجاجی دھرنے دیے۔ دھرنوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے شرکت کی ۔دھرنے کے شرکا گو نواز گو اور انتخابی دھاندلی نامنظور کے نعرے لگا رہے تھے۔۔

خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں انجینئر نجیب ہارون، خرم شیر زمان، سبحان علی ساحل، راجہ اظہر اور دیگر نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں شروع کی جانے والی احتجاجی تحریک کو اب ایک ماہ ہونے والا ہے، اس تحریک سے قوم بیدار ہوچکی ہے اور ہمارا پرامن احتجاج اس بات کی علامت ہے کہ ہمارے مطالبات آئینی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ کراچی اس تحریک کا مرکز رہا ہے۔ کراچی کے عوام آج بھی عمران خان کے ساتھ ہیں۔