لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں ’’اخوت‘‘ کے پراجیکٹ’’اخوت ڈریم‘‘ کے زیر اہتمام پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج دل کی مریضہ اسما کی خواہش پر ان سے ملاقات کرائی گئی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ اور ان کی بیوی فلاح و بہبود کے کام کر کے دلی سکون محسوس کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام گندا پانی پینے سے بیشمار بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اگر ان لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے تو پاکستان میں مریضوں کی شرح میں کمی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے اخوت کے فلاحی کاموں کی تعریف کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کافی دیر تک مریضہ بچی سے باتیں کر تے رہے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے اسما کو کیش پرائز جبکہ بیگم گورنر نے تحائف دئیے جبکہ اخوت ڈریم کی ٹیم کو گورنر ہاؤس کی سیر بھی کرائی۔