عوام کو ان کی دہلیز پر تمام بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں : غلام رسول
Posted on January 30, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست نمائندے عوامی خدمت کے سلسلے میں اپنی کاوشوں کو برئوے کار لارہے ہیں ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور حق پرست قیادت بلا کسی امتیاز وتفریق لوگوں کے مسائل حل کرنے اور انکی مشکلات و تکالیف میں کام کر کے اطمینان محسوس کرتے ہیں شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے حق پرست قیادت شہریوں کی خدمت کا عزم لیکر آئی ہے اور اس مقصد میں بلا امتیاز ایمانداری و دیانتداری سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار حق پر ست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نےٍ١ ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی غلام رسول کے ہمراہ یونین کونسل نمبر 4 میںجاری صفائی ستھرائی کے کام کے معائنہ کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود XEN کورنگی زون مبین احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا کہ صحت سب سے پہلے کے اصولوں کو اپناتے ہوئے صفائی ستھرائی کے کاموں کو ترجیحی بنیادوںپر انجام دے رہے ہیں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنا کر ہم بہترین معاشرے کو تشکیل دے سکتے ہیں اور بلدیہ کورنگی کو شفاف بنانے کے لئے شب و روز کو شاں ہیں انہوں نے موقع پر موجود سینی ٹیشن کے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ کورنگی زون میں صفائی ستھرائی کے امور کو روزآنہ کی بنیادوں پر تیزی اور تندہی کیساتھ کورنگی زون کو بہتر بنانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com