لاہور : وزیر ایکسائز و ٹیکسین، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پر امن معاشرے کے قیام اور معاشی خوشحالی کے لئے امیر و غریب کے تفاوت کو کم کے، قدرتی وسائل کو لوگوں کی بھلائی کے لئے استعمال اور دیگر عملی اقدامات سے ملک و تمام مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے ـانہوں نے کہا کہ عوام کی اقتصادی و سماجی حالت بہتر بنانے کے لیے حکومت ترجیحی فنڈ فراہم کر رہی ہے۔
انہوںنے کہا کہ خدمات کارڈ کے ذریعے انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کومالی امدادکے علاو مرحلہ وار پروگرام کے تحت صحت وتعلیم کی معیاری سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گیـ انہوںنے کہا کہ بلاسود قرضے مستحق افراد میں شفاف انداز میں میرٹ پر تقسیم کئے گئے ہیں اور قرضو ںکی واپسی تقریبا سو فیصد ہے ـ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب روز گار بنک کے فریم ورک و سٹرکچر کو مکمل کرنے والی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ـ اجلاس میں محکمہ خزانہ ، انڈسٹریز کے اعلی حکام ،صدرسلک بینک جہانگیر ترین، پنجاب بنک کے صدر ، اخوت کے ڈاکٹر امجد ثاقب ودیگر حکام نے شرکت کیـ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عام آدمی کی فلاح و بہبود و معاشی خوشحالی کے لئے نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی، پنجاب روزگار بنک کا اجراء ، ہیلتھ انشورنس سکیم اور کم وسائل طبقات کی فلاح کے لئے خصوصی پروگرام شروع کئے ہیں ـانہوں نے کہا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ذریعے بیروز گار نوجوانوں کو خود روز گار سکیم کے تحت 5 ارب روپے کے سود سے پاک قرضہ جات فراہم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ ٹیوٹا کورسز کے ذریعے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کربرسر روز گار کیا جا رہا ہے ۔میڈیا ورلڈ لائن کے مطابق مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت پنجاب کے فلاحی منصوبوں کا مقصد کم وسائل رکھنے والے خاندانوں کی مشکلات کا خاتمہ اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی خود روز گار سکیم کے تحت تقریبا تین لاکھ غریب خاندان مستفید ہوئے ہیں ـ انہوںنے کہا کہ بلا سود قرضہ جات مستحق افراد میں انتہائی شفاف انداز میں میرٹ پر تقسیم کئے جا رہے ہیں تا کہ مستحق لوگوں کو ان کے پاؤں پر کھڑا کر کے معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے۔