عوام کو شدید گرمی میں خرید و فروخت کیلئے دور دراز جانا پڑتا تھا۔ چوہدری اقبال
Posted on April 29, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : عوام کو شدید گرمی میں خرید و فروخت کیلئے دور دراز جانا پڑتا تھا اس لیئے یہ مارکیٹ بنانے کا خیال میرے دل میں آیا۔ چوہدری اقبال گجر عوام کے ساتھ ہماری دلی ہمدردی ہے اور ہم انہیں گرمی میں بھٹکتا نہیں دیکھ سکتے تھے اس لیئے مارکیٹ بنانے کا فیصلہ کر چکا تھا۔ غلام مرتضیٰ گجر ۔ تفصیل کے مطابق لیہ بھکر روڈ اڈا 82 موڑ پر جدید مارکیٹ کا افتتاح گزشتہ روز چوہدری اقبال گجر اور غلام مرتضیٰ گجر کی زیر سرپرستی ہوا۔
اس مو قع پر سابق یونین ناظم چوہدری سرور گجر ، سابق نائب ناظم رانا محمود احمد خان ، ملک اختر سامٹیہ سابق ناظم ، چوہدری ضیاء الحسن گجر امیدوار چیئر مین ، رانا جمیل ، خادم حسین ، ملک امان اللہ سامٹیہ ، ملک مرید سامٹیہ ، ملک جہانگیر سامٹیہ ، پیر سجاد شاہ دربار عالیہ محمد حسن بخاری ، چوہدری غلام مصطفی گجر ، چوہدری عمران گجر ، مسٹر شازل ، توقیر رشید ، سید مظفر علی شاہ سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے۔ چوہدری اقبال گجر اور غلام مرتضیٰ گجر نے کہا کہ اس شدید گرمی میں یہاں کی عوام شہری سہولیات سے محروم تھی اور اپنی ضروریات زمندگی کی اشیاء خریدنے کیلئے لوگ دور دراز جاتے تھے جن کی تکلیف ہم سے دیکھی نہیں جاتی تھی اس لیئے ہم نے اس مارکیٹ کو بنانے کا فیصلہ کیا۔ اور انشاء اللہ اس مارکیٹ میں ضراریات زمندی کی تمام اشیاء مہیا ہونگی اور لوگوں کو گرمی کی تپش میں دور جانے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔ آخر میں تمام حاضرین نے چوہدری اقبال گجر اور غلام مرتضیٰ گجر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یہ مارکیٹ بنا کر یہاں کی عوام کو بہت بڑی سہولت فراہم کر دی ہے۔ افتتاح میں تمام لوگوں کیلئے کھانے اور مٹھائی کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com