کراچی (جیوڈیسک) عوام کی آسانی کیلئے سٹیٹ بینک نے ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ اے ٹی ایمز لگانے کی ٹھان لی ہے۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ وژن 2020ء کے مطابق الیکٹرونک ادائیگیوں کے نظام کو وسعت دی جائے گی۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم کا سب سے زیادہ استعمال بینک کے علاوہ دیگر جگہوں میں ہے۔
کئی بینکوں نے مختلف مقامات پر اے ٹی ایم فکس بھی کیے ہیں مگر دیکھ بھال ٹھیک طرح نہیں ہو پا رہی ہے۔
دوسری جانب وائٹ لیبل اے ٹی آیمز نصب کرنے کی شرح میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
اس حوالے سے سٹیٹ بینک نے گائیڈ لائین کا ڈرافٹ بھی تیار کر لیا ہے۔