لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، وائس چیئرمین اے کیو خان ہسپتال، سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصر امین بٹ القادری نے گذشتہ رات لیڈی ولنگڈن ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا، دورے کے دوران ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے عوام کی خدمت اور علاج معالجے کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کو سراہا گیا۔
حاجی قیصر امین بٹ نے مریضوں کی عیادت بھی کی اور وہاں موجود لوگوں سے بات چیت بھی کی، بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ نے کہا کہ عوام کو علاج معالجے کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس صورتحال کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف خود مانیٹر کررہے ہیں جو لائق تحسین اقدام ہیں ، ان کا کہنا تھاکہ عوامی خدمت میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، اس موقع پر ڈی ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال ڈاکٹرمحمود اور ڈاکٹر شازیہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
میڈیا سیکرٹری حاجی قیصر امین بٹ القادری سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن 180راوی پارک راوی روڈ لاہور