عوام کی سہولت اور ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر پیرمحل شہر سے گذرنے والی ٹریفک کو ون وے کیا جائے
Posted on March 25, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
پیرمحل : عوام کی سہولت اور ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظرپیرمحل شہر سے گذرنے والی ٹریفک کو ون وے کیا جائے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر سے ٹریفک کا دبائو کم کرنے کے لیے کروڑوں روپے لاگت سے بائی پاس تعمیر کیا گیا انتظامیہ کی عدم توجہی اورسائن بورڈ نہ ہونے کے باعث تمام تر ٹریفک بائی پاس سے گذرنے کی بجائے پیرمحل شہر سے گذر رہی ہے۔
جبکہ پہلے ٹریفک یک طرفہ تھی جس میں ملتان سے آنے والی گاڑیاں ایکسچینج روڈ تامدینہ چوک لاری اڈا سے گذرتی تھی جبکہ فیصل آباد سے آنے والی ٹریفک رجانہ روڈپیرمحل سے گذاری جاتی تھی مگر اب ٹریفک پولیس جس کی ذمہ داری ٹریفک میں خلل کو دورکرنا ہے کلیئر کروانے کی بجائے سارا دن ناکے لگا کر اپنے کام میں مصرو ف رہتی ہے جبکہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش کے باعث رجانہ روڈ ریلوے پھاٹک پر لمبی لائنیں لگنے کے ساتھ ساتھ آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com