لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو پانچ سال کے لیے مینڈیٹ دیا ہے ، وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں خوشحالی کا سفر مکمل کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا لاہور میں مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنما میر حاجی لشکری رئیسانی کے ساتھ ملاقات کے دوران مزید کہنا تھا کہ ملکی مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔
اُنہوں نے کہا کہ احتجاجی سیاست نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور دھرنوں کی صورت میں ملک کے ساتھ وہ ظلم کیا گیا ہے جو کوئی دشمن بھی نہیں کرتا ، اُن کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔