سرعام جوا کھیلنے پر 5 بااثر ملزم گرفتار داؤ پرلگائی گئی 50 ہزار روپے کی رقم برآمد

Gambling

Gambling

نارنگ منڈی (جیوڈیسک) پولیس نے نارنگ منڈی شہر میں سرعام جوا کھیلنے پر 5 بااثر ملزموں شاہد بھلہ وغیرہ کو گرفتار کر کے داؤ پر لگائی گئ 50 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی جبکہ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ ملزم ایک ویگن میں بیٹھ کر جوا کھیل رہے تھے کہ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے مسافروں کا روپ دھار کر ان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔