اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے پانامہ کیس میں موجودہ ایڈشنل آئی جی ایف آئی اے کو ثبوت دینا چاہیے۔ اگراس سلسلہ میں عدالت نے انہیں طلب کیا تو قانون کے دائرہ اختیار کے اندر رہتے ہوئے پیش ہوں گا۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وہ اور شیری رحمن سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ جہاں نئی امریکی انتظامیہ سے بات چیت ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سر پر امریکی کی نئی حکومت کا ہاتھ ہونے کا تاثر غلط ہے۔ عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں اس لئے پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔