گوجرانوالہ (جیوڈیسک) وزیراعظم کی قیادت میں جلد عوام اپنے خوابوں کو حقیقت کے روپ میں دیکھیں گے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے پوری توانائیاں اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، عوام نواز شریف کی قیادت میں بہت جلد اپنے خوابوں کو حقیقت کے روپ میں دیکھیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا مسلم لیگ ن کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، نندی پور پاور پراجیکٹ کی تکمیل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔