عوامی مفادات کا تحفظ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے’ جی کیو ایم

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انتخابی اصلاحات ‘ بے سبب ٹیکسوں کی بھرمار ‘ ود ہولڈنگ ٹیکس کے نام پر مقتدر بھتہ وصولی کی کوشش’ انتخابی دھاندلی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے غیر آئینی قیام ‘جوڈیشل کمیشن کے ہاتھوں شکست یافتہ اپوزیشن جماعت کو اسمبلی سے باہر کرنے کی کوشش ‘ملک میں مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘غربت ‘ لاقانونیت ‘ اجارہ داری ‘ اقربا پروری ‘ رشوت ‘ کرپشن ‘ کمیشن کو فروغ دینے والے اقدامات کے ذریعے عوام کی زندگی اجیرن بنانے والے حکمرانوں کی کارکردگی پر نگاہ رکھنا۔

عوامی و قومی مفادات کے تحفظ کے ساتھ آئین کی تشریح کرانا۔ آئین کی تمام شقوں پر مکمل اور من و عن عملدرآمد یقینی بنوانا اور حکمرانوں کو قومی مفادات سے متصادم قوانین سازی و آئینی ترامیم سے روکنا سپریم کورٹ کا آئینی فریضہ ہے۔

گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ سپریم کورٹ وہ ادارہ ہے جو ملک میں انصاف و مساوات کو یقینی بنانے کے ساتھ آئین کامحافظ بھی ہے اسلئے حکمرانوں کے غیر آئینی یا قومی مفادات کے منافی اقدامات پر حکمرانوں کا احتساب کرنا اور من مانی کرنے والے حکمرانوں سے ملک و قوم کو نجات دلانا بھی سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے اور قوم کی خواہش ہے کہ سپریم کورٹ یہ ذمہ داری اپنی روایتی دیانتداری سے نبھاکر ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کے تاثر کو مستحکم کرے۔