عوامی مسائل کو اولین ترجیح کی بنیاد پر حل کرنے کی بھرپورکوشش کرونگا۔چوہدری کاشف
Posted on March 20, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: عوامی مسائل کو اولین ترجیح کی بنیاد پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا۔ حلقے کی عوام بہت سارے مسائل سے دوچار ہے اور ان مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسرنہ اٹھا رکھوں گا۔ ان خیالات اظہار امیدار برائے چیئرمین یونین کونسل آبراہیم آباد چوہدری کاشف نیاز نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوںنے کہاکہ اس وقت ہرکوئی دوسرے امیدوار سے سبقت لے جانے کی دوڑمیںشامل ہے اورعوام سے جھوٹے وعدے اورتسلیاںدی جارہی ہیںلیکن حقیقی اُمیدواروہی ہوتاہے جو الیکشن کے دوران کئے گئے عوامی وعدے اور تسلیاں اقتدار میں آنے کے بعد بھی یاد رکھے اوران کی تکمیل کے لئے ہرممکن کوشش کرے کیونکہ عوام ہی حقیقت میںطاقت کا سرچشمہ ہے اوران کے مسائل کوحل کرنا ہر عوامی نمائندے کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
انہوںنے کہاکہ اقتدارمیںآنے کے بعدحلقے کی عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کرنے کی ہرممکن کوشش کروںگااورالیکشن کے دوران صرف وہی بات کروںگاجس کی تکمیل ممکن ہوسکے کیونکہ ہم سچ پریقین رکھتے ہیں۔عوامی خدمت ہی ہماری سیاست کا مقصد ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com