عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلانے کے لئے سیوریج لائن کی تنصیب یقینی بنا رہے ہیں۔ سید نیئر رضا

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہا کہ سیوریج کا ابتر نظام شہر میں بلدیاتی مسائل کی جڑ ہے بلدیہ کورنگی عوام کو سیوریج مسائل سے نجات اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے خطیر رقم خرچ کرکے اپنی عوام کو سہولت پہنچا نے میں شب روز مصروف ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے نمائندوں اور بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں بلدیہ کورنگی کے تحت سیوریج لائنوں کے تنصیبی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

مذکورہ سیوریج لائن کی تنصیب سے شاہ فیصل کالونی کے وسیع علاقے میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا لیا جائیگا ،سیوریج مسائل سے یہاں کے مکین طویل عرصے شدید اذیت اور مسائل کا شکار تھے چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج لائنوں کی تنصیبی کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا ئی جاسکے اس موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ پانی اور سیوریج کا محکمہ ہمارے زیر انتظام نہیں مگر عوامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے اپنے محدود وسائل کو استعمال میں لاکر عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اقدامات کئے اور الحمد اللہ آج ضلع کورنگی کی تمام یونین کمیٹیز میں ہمارے نمائندے عوام کو بلدیاتی مسائل سے نجات دال نے کے ساتھ ساتھ پانی اور سیوریج کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنارہے ہیں اس موقع پر شاہ فیصل کالونی کی عوام نے سیوریج مسائل حل کرنے پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سے اظہار تشکر ادا کیا۔

پبلک ریلیشن آفیسر :ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی