عوامی مسائل کے حل کیلئے تین نکاتی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک) سے جاری ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان سمیت ہر صوبائی وزیر کی کار کردگی کا احتساب ہو گا، عوام کی خدمت کرنے والے وزرا ان کے سر کا تاج ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کا تین نکاتی ایجنڈے بجلی بحران کے حل، تھانہ کلچر کی تبدیلی اور رشوت ستانی کے خاتمے پر مشتمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کو ملنے والا مینڈیٹ کسی جماعت کو صدیوں میں نصیب ہوتا ہے۔