اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی اٹھانے کے بعد بھرتیوں کیلئے نئی پالیسی جاری کر دی۔ میرٹ اور کوٹے پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن سے جاری نئی ریکروٹمنٹ پالیسی کے مطابق گریڈ سولہ اوراس سیاوپر کی تمام اسامیوں پر بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونگی۔
گریڈ تین سے پندرہ تک کی ملازمتیں صوبوں کے مقامی افراد کے لیے ہوں گی۔ گریڈ ایک اور دو کی ملازمتیں صرف متعلقہ شہر کے رہائشیوں کو ہی دی جائیں گی۔ تمام ادارے ملازمتوں کا اشتہار وزارت اطلاعات سے پندہ روز قبل جاری کرانے کے پابند ہوں گے اور اشتہار کے اجراء کے دو ماہ کے اندر تقرریوں کا عمل مکمل کیا جائے گا۔