عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ضلع میں جے آئی ٹی بنائی جائے، فاروق احمد خان

Farooq Ahmad Khan

Farooq Ahmad Khan

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ضلع میں جے آئی ٹی بنائی جائے، سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت اور رشوت کی وجہ سے انصاف عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے، جیلوں میں بے گناہ لوگ قید ہیں، انصاف نہ ملنے کی وجہ سے لوگ قتل و غارت اور خود کشیاں کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہارمعروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ میری صدرپاکستان ممنون حسین ،جزل قمر جاوید باجوہ ،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کرتا ہوں سرکاری محکوموں میں ہونے والی نا انصافیوں کو ختم کرنے کیلئے ہر ضلع میں ایماندار افسران پر مشتمل جے آئی ٹی بنائی جائے، جو مظلوم عوام کو انصاف مہیا کرے، مختلف اضلاع میں مختلف سرکاری محکموں میں سیاسی مخالفین نے غریب اور بے سہارا افراد پر مظالم کی انتہا کروا رکھی ہے جنہیں انصاف نہیں مل رہا۔

سرکاری محکموں کی ستائی ہوئی غریب اور بے سہاراعوام کو انصاف فراہم کرنے کیلئے ہر ضلع میں ایماندار افراد پر مشتمل بااختیارجے آئی ٹی بنائی جائے جوانہیں انصاف مہیا کرے او ر انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والے افسران اور کرپٹ افراد کو بھی سزا دے سکے، تاکہ عوام کو انصاف مل سکے اور سیاسی مداخلت کا خاتمہ ہو سکے، اگر عوام کو انصاف ملنا شروع ہو گیا تو تھانوں کچہریوں میں عوام نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی، اورتقریباِِ جیلیں خالی ہو جائیں گے، اگر آپ انصاف کی فراہمی کیلئے جے آئی ٹی بنا دیں گے تو آنے والی نسلیں آپ کو دعائیں دے گی اور تاریخ میں آپ کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ ترقتل و غارت انصاف نہ ملنے کی وجہ سے ہوتی ہیں اور غریب اور بے سہارا افراد انصاف نہ ملنے کی وجہ سے خود کشیاں کرتے نظر آتے ہیں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126