بدین (عمران عباس) بدین کے ساحلی علاقے احمد راجو میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کے خلاف علاقہ مکینوں نے نویں روز بھی علامتی بھوک ہڑتال کرکے دھرنا دیا۔
بدین پریس کلب کے سامنے لگائے جانے والے دھرنے اور کی جانے والی بھوک ہڑتال میں پاکستان فشر فوک فورم کے رہنماءبھی شریک ہوئے۔
احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ لوگوں کا کہنا تھا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کرکے ہمیں بے ان زمینوں کو خالی کرنے کا کہا جا رہا ہے۔
پاکستان فشر فوک فورم کے رہنماﺅں نے کہا کہ ان سرکاری زمینوں پر صدیوں سے ماہیگیر آباد ہیں اور یہ زمیں چک کی زمینیں ہیں جسے کسی کو فروخت نہیں کیا جاتا ، رہنماﺅں نے مزید کہا کہ جھوٹے کھاتے بناکر یہ زمینیں با اثر افراد کو فروخت کی گئیں ہیں جس کے لیئے ہم نے ایک درخواست اینٹی کرپشن کو بھی دی ہے۔
دوسری جانب احتجاج کرنے والوں نے اعلان کیا کہ اگرسرکاری زمینوں کی الاٹمینٹ کو کینسل نہیں کیا جاتا تو ہم کراچی وزیر اعلی ٰ ھاﺅس کے سامنے دھرنا دینگے۔۔