عوامی زندگیوں کو ڈینگی سے بچائو کے حوالے سے جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on November 19, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیا قادری علاقائی مسائل کے حل اور عوام کو اُن کی دہلیز پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تندہی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیں، ندیوں اور نالوں سمیت گلیوں اور محلوں کے سطح جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجام کو تو اتر کے ساتھ کرکے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا یا جائے اور علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی ترقی اور صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات اور عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کرتے ہوئے علاقائی ترقی اور عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلا یا جائے اس موقع پر انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے بلدیاتی اداروں سے تعاون کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جاسکے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلا یا کہ حق پرست قیادت عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے کوشاں ہے اور عوامی تعاون اور اُن کے اعتماد پر پورا اُترتے ہوئے علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com