نئی دہلی (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کو عوام کا بھاری مینڈیٹ حاصل ہے، جو تعلقات کے نئے دور میں معاون ثابت ہو گا۔
نریندرا مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے نئی دہلی پہنچنے کے بعد ان کا کہنا ہے کہ بھارت آنا ایک اچھا اور بہترین موقع ہے، دورے سے ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا، پاک بھارت حکومتوں کو عوام کابھاری مینڈیٹ حاصل ہے اور دونوں حکومتوں کا بھاری مینڈیٹ تعلقات میں نئے دور کیلئے معاون ہو سکتا ہے۔
ہمیں ایک دوسرے کیخلاف عدم اعتماد، خوف اور بدظنی کو ختم کرنا ہو گا، ہمیں خطے میں دہائیوں سے جاری عدم تحفظ اورعدم استحکام کی فضا کو ختم کرنا ہو گا