اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ سید نوید قمر کے کھانے سے لال بیگ نکل آیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے دوران نوید قمر کو کھانے میں سینڈوچ پیش کیا گیا جس میں سے لال بیگ نکل آیا جسے انہوں نے کھانے سے انکار کردیا اور سخت برہمی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب سینڈوچ سے لال بیگ نکلنے پر کمیٹی کنوینر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔