زیارت (نمائندہ) آریانہ پبلک ماڈل سکول کی جانب سے داخلہ مہم کے متعلق واک کا انعقاد کیاگیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زیارت شوکت ترین نے کی۔
ان کے علاو ہ والدین، اساتذہ کرام اور بڑی تعداد میں طلباء نے بھی شرکت کی طلباء کی جانب سے بینراورپلے کارڈذ اٹھائے گئے تھے جن پر سکول داخلہ مہم کے متعلق درج تھے۔
واک کے شرکاء نے شہر کے مختلف گلیوں سے ہوتے ہوئے سکول پر واپس جاکر واک اختتام پزیر ہوئی۔