کراچی (خسوصی رپورٹ) شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شاہ فیصل کالونی کی 7یونین کونسل میں آوراہ کتوں کے خلاف مہم چلائی گئی جس میں 150سے زائد آوارہ کتوں کو مار دیا گیا ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور دیگر بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت مارے گئے آوارہ کتوں کو معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کورنگی میں ہر سطح پر عوام کو بلدیاتی سہولیات پہنچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کردیا ہے
عوام کو صاف ستھرا سرسبز اور صحت مند معاشرے فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر شاہ فیصل زون کے تحت آوارہ کتوں کے خلاف مہم چلا ئی گئی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے بلدیہ کورنگی کی جانب سے ضلع کے تمام زونز میں ہر ہفتے کتا مار مہم چلا نے کا اعلان کرتے ہوئے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو مزید بہتر بنا یا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے شاہ فیصل زون محکمہ سنیٹریشن کی جانب سے کتا مار مہم کو سراہتے ہوئے مارے گئے کتوں کو بروقت ٹھکانے لگا نے کی ہدایت کی۔