عوامی نیشنل پارٹی پی کے 80کے نامزد امیدوار واجد علی خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی اور جمیعت علما اسلام نے نہ کل اسلام کے نفاذ کی بات کی تھی
Posted on May 10, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
سوات(جی پی آئی)عوامی نیشنل پارٹی پی کے 80کے نامزدامیدوار واجد علی خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی اور جمیعت علما اسلام نے نہ کل اسلام کے نفاذ کی بات کی تھی اور اب مانگ رہے ہیں ،مذہب کے ان ٹھیکیداروں کو صرف اقتدار اور اسلام اباد چاہئے ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز اکبر ابا د بارامہ میں محمد زمان کی رہائش گاہ پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر خلیل خان ،گلاب شیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوںنے کہاکہ ایم ایم اے کے ممبران کا کہنا تھا کہ ہم مدینہ جیسی ریاست قائم کریںگے لیکن افسوس کہ ایم ایم اے نے سوات کو کچھ نہیں دیا الٹا سوات کو اندھیروں میں دھکیل دیا انہوںنے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کا م ہوئے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے گئے۔
اس کے علاوہ ان لوگوں کی چھوڑی ہوئی دہشت گردی کا بھی صفایا کردیا اور علاقے میں پائیدار امن قائم کیا انہوںنے کہاکہ ہم نے سواتی عوام کے دو ارب روپے کے قرضے بھی معاف کئے جو زرعی مقاصد کیلئے لئے گئے تھے سوات میں اگر ترقی کے کچھ کام ہوئے تو وہ صرف عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں ہوئے انہوںنے عوام سے اپیل کہ وہ گیارہ مئی کو لالٹین پر مہر لگائے تاکہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے۔