وزیرآباد: عوامی رائے عامہ بڑی تیزی سے میاں نواز شریف حکومت کے خلاف منظم ہو رہی ہے جس کا فائدہ اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ میں ملے گا ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ (ج) محمد خالد مغل نے کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام میاں نوازشریف حکومت کی کار کرد گی کو گذ شتہ چھ سالہ حکومتی کار کردگی سے جوڑتے ہیں جس میں لو ڈشیڈنگ کرپشن امن وامان کی خراب صورتحال بے روز گاری اور مہنگائی بلدیاتی اداروں کے الیکشن جان بوجھ کر نہ کرواناوعدہ خلافی اقرباپروری عروج پر رہی ہے میاں شہباز شریف کے پانچ سال اور میاں نواز شریف کا ایک سال عملی طور پر عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکے اب پاکستان میں حکومتیں صر ف اشتہاروں اور نعروں سے چلانا ممکن نہیں رہا عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے وفاقی حکومت عوام کے موڈ کو سنجیدگی سے ہینڈل نہیں کررہی جس کا خمیازہ اس کو جلد بھگتنا پڑے گا۔