فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف مدینہ ٹائون کے صدر اور وائس چیئرمین انصاف بزنس فورم حاجی عبداللہ خان دمڑ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمہوریت کی بقاء اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے ڈی چوک میں ہونیوالے دھرنے میں بھرپور شرکت کر کے ثابت کریں کہ وہ الیکشن میں ہونیوالی دھاندلی اور کرپٹ لوگوں کیخلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے دھرنے کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے لیکن ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے۔
ہمارا دھرنا پرامن ہو گا لیکن اگر 11 مئی کے دھرنے میں رکاوٹ ڈالی گئی تو حکومت ذمہ دار ہو گی۔ عبداللہ دمڑ نے کہا کہ عوام فراڈ الیکشن کے ذریعے مسلط حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔ انتخابی دھاندلی میں حکومت اور الیکشن کمیشن برابر کے شریک ہیں۔ ہم اپیل کرتے ہیں کہ انتخابی دھاندلی کو مانتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔