لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پبلک مقامات کی ناقص سکیورٹی کے خلاف کیس میں فریقین کو 15 روز میں جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باوجود عملی جاوید کی درخواست پر سماعت تو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پارکوں اور دیگر پبلک مقامات کی سکیورٹی کے انتظامات ناقص ہیں ، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ حکومت کو سکیورٹی انتظامات بہتر کرنے کا حکم دیا جائے ۔
دوران سماعت عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت آئی جی کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ .اتنا اہم معاملہ ہے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں دکھائی دیتی ۔ عدالت نے فریقین کو 15 روز میں جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔