سرکاری مقامات پر قائم نرسریوں کے مالکان کاروبار بڑھاتے ہوئے سڑک تک آ گئے

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) جی ٹی روڈ نظام آباد اور الہ آباد کے قریب سرکاری مقامات پر قائم نرسریوں کے مالکان کاروبار بڑھاتے ہوئے سڑک تک آ گئے۔

نظام آباد ہائی سکول کے سامنے اور الہ آباد سٹاپ کے قریب عرصہ دراز سے سرکاری مقامات پر پودوں کی نرسریاں اور بانسوں کا کاروبار کرنے والے افراد سرکاری جگہوں پربراجمان ہیں بارہا مرتبہ شکایات کے باوجود انتظامی افسران اس لئے ان غیرقانونی نرسری مالکان کیخلاف کاروائی عمل میں نہیں لاتے کہ یہاں سے مبینہ طور پر انتظامی اداروں کے ملازمین اور افسران گا ہے بگاہے فری اور سستے پودے اپنے گھروں میں لے جاتے ہیں اسی بات کا فائدہ اٹھا کر نرسری مالکان نے جی ٹی روڈ سے ایک دو فٹ پیچھے تک اپنے کاروبار بڑھا لئے ہیں۔

سرکاری سڑکوں پر قبضہ کی وجہ سے چھوٹی ٹریفک گدھا ریڑھیوں، سائیکل،موٹر سائیکل سواروں کو بے پناہ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اکثر رستہ نہ ملنے کی وجہ سے جان لیوا حادثات بھی رونما ہوتے ہیں۔ شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے سڑکوں کنارے قائم غیرقانونی نرسریوں کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔