عوامی طاقت کے ذریعے ظلم کی طوفانی موجوں کا رخ موڑ دیں گے۔ علامہ اصغر عسکری
Posted on April 20, 2013 By Tahir Webmaster اسلام آباد
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے حلقہ NA-48 اسلام آباد : اسلام آباد سے نامزد کیے گئے امیدوار علامہ اصغر عسکری نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی الیکشن آفس میں مختلف علاقوں کی کمیٹیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت مختلف مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ جن میں بے روزگاری، مہنگائی اور دہشت گردی جیسے مسائل سرفہرست ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ انتخابات میں عوامی طاقت کے ذریعے ظلم کی طوفانی موجوں کا راستہ روکیں گے اور ہر پاکستانی امن و سکون کی زندگی گزارے گا۔ علامہ اصغر عسکری نے کارکنوں کو گھر گھر الیکشن مہم چلانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا بھرپور جوش و جذبہ اور تعاون مثالی ہے۔
ہم تمام طبقات کو ان کے حقوق دلوائیں گے اور ظلم و ناانصافی کا خاتمہ کریں گے۔ اس سے قبل آئی نائن میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ خواتین کی طرف سے ڈور ٹو ڈور چلائی جانے والی الیکشن مہم قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ دولت کے مقابلے میں حق اور سچ کی ہی فتح ہو گی۔