لاہور : علاقائی صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑنے میں پیش پیش عوامی پریس کلب کاہنہ (رجسٹرڈ)کے گروپ لیڈر و سینئر صحافی محمد اشفاق بھٹی سے گزشتہ روز مقامی جریدے نے علاقائی صحافت پر تفصیلی گفتگو کی، جریدے کے مطابق محمد اشفاق بھٹی کا شمار علاقائی صحافت میں سب سے جداگانہ رہا ہے، محمد اشفاق بھٹی عرصہ پندرہ سال سے صحافت سے وابستہ ہیں جس میں انہوں نے کئی نشیب وفرازکا سامنا کیا لیکن صحافیوں کے حقوق سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے ،گروپ لیڈر عوامی پریس کلب کاہنہ محمد اشفاق بھٹی نے کہا کہ علاقائی صحافت میں ایک ایسے پلیٹ فورم کی ضرورت تھی جس کے تحت علاقے میں مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دیا جاسکے،اور ہم اس میں کامیاب رہے۔
ہم نے چندکہنہ مشق اور اپنے کام سے مخلص صحافیوں کو ایک پلیٹ فورم پر اکٹھا کرنے کے لئے عوامی پریس کلب کاہنہ کی بنیاد رکھی،جس میں نوجوان اور نئے ابھرتے ہوئے صحافیوں کے ساتھ ساتھ سینئرصحافیوں کو بھی شامل کیا ،ایک سوال کے جواب میں محمد اشفاق بھٹی نے کہا کہ علاقائی صحافت کا معیار ہی بدل چکا ہے اب توڈکٹیٹرشپ، بلیک میلنگ، ٹائوٹ مافیا اور زردصحافت کرنے والوں کی اکثریت نے علاقائی صحافت کوبدنام کیا ہوا ہے،انہوں نے مزیدکہا کہ عوامی پریس کلب کاہنہ میں صحافیوں کی کثیرتعدادشمولیت کرچکی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔