عوام وزیراعظم میاں نواز شریف کی پالیسیوں ویژن اور پرفارمنس پر یقین رکھتے ہیں، چوہدری سلمان حنیف

Salman Hanif Khan

Salman Hanif Khan

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بلدیاتی الیکشن نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام وزیراعظم میاں نواز شریف کی پالیسیوں ویژن اور پرفارمنس پر یقین رکھتے ہیں، ملک سے اندھیرے ختم ہو رہے ہیں ملک میں ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

ملک و ملت کی خدمت میں مصروف ہو جائیں عوام نے فساد اور پراپیگنڈہ کی سیاست کرنے والے عناصر کو مسترد کر دیا ہے پاکستان کے عوام وزیراعظم میاں نواز شریف سے محبت کرتے ہیں جس کا ثبوت انہوں نے مسلم لیگ ن کے حق میں ووٹ ڈال کر دیا ہے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کیا ہے۔

جبکہ دھرنا سیاست کو منہ کی کھانا پڑی ہے دھرنا پارٹی اپنی ناکامی کے باوجود ترقی اور خوشحالی کے سفر میں روڑے اٹکا رہی ہے عوامی منصوبوں کی مخالفت کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں،سی پیک جیسا منصوبہ ملک کے لئے انمول تحفہ ہے،ان خیالات کا اظہار این ایم این مسلم لیگ ن این اے 138 چوہدری سلمان حنیف خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں برادران کی خصوصی شفقت سے این اے 138میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے پایا تکمیل تک پہنچنے والے ہیں، جلد ہی عوام کو اس کے ثمرات پہنچنا شروع ہو جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور آج کا پاکستان2013ء کے پاکستان کے مقابلہ میں زیادہ مضبوط ، مستحکم اورپرامن ہے۔

سی پیک منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجرکی حیثیت رکھتا ہے، سی پیک منصوبے کی تکمیل وطن عزیز کی ترقی کیلئے نیک شگون اور ملک کی ترقی کا ضامن ہے اور موٹروے کے عظیم منصوبے کی طرح سی پیک منصوبے کی تکمیل کا اعزاز بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو حاصل ہوگا۔

انشاء اللہ 2018ء کا انتخاب بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابیاں اور عوامی مقبولیت کا ثبوت دے گا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ قربانیاں دینے والے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126