بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے غفلت اور لا پرواہی برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود نے ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال کی ہدایت پر مسٹ یو نیو رسٹی ،گر لز ڈگر ی کا لج ،دا رارقم سکو ل میں سیکو رٹی انتظا ما ت کا جائز ہ لیتے وقت سر برا ہا ن ادا رہ جا ت اور صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر کے اندر تما م پرا ئیو یٹ اور سر کا ری تعلیمی ادا روں کے اندر تمام پرا ئیو یٹ اور سر کاری تعلیمی ادا روں کے اندر سیکو رٹی کے فو ل پرو ف انتظا ما ت کو یقینی بنا یا جائے۔
تعلیمی ادا روں کے دا خلی اور خا رجی گیٹ پر خفیہ کیمر ے نصب کئے جا ئیں چا ر دیواری پر خار دار تا ر لگا ئی جا ئے اور چار دیواری کو اونچا کیا جا ئے ادا روں کی چھتوں پر حفا ظتی بنکرز بنا ئے جا ئیں ،تر بیت یا فتہ سیکو رٹی گا رڈز تعینا ت کئے جا ئیں سیکو رٹی الارم بھی لگا ئے جائیں تعلیمی ادا روں کے سٹا ف اور بچوں کو بھی حفا ظتی تر بیت دی جا ئے ایمر جنسی نمبرا ت نما یاں جگہ پر آویزا ں کئے جائیں۔
وزٹر رجسٹر رکھا جا ئے اور آنے جا نے وا لوں کو چیک کیا جا ئے اور اس کا باقا عدہ رجسٹر میں اندارا ج کیا جا ئے ایمر جنسی کی صورت میں فو ری طو ر پر ضلعی انتظا میہ اور پو لیس کا آگا ہ کیاجا ئے انہوں نے تعلیمی ادا روں کے سر براہا ن کو وارننگ بھی دی کہ اگر کو ئی تعلیمی ادا رہ غفلت اور لاپرواہی کا مر تکب ہو ا تو اس کے خلا ف سخت کا رروائی عمل میں لا ئی جائے گی۔۔