پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ضلع کورنگی کو سرسبز و شاداب بنایا جائے گا۔عبدالراشد خان

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے ضلع کورنگی کو ترقی دیکر علاقائی مسائل سے پاک سرسبز و شاداب بنا ئیں گے انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے شہر ،ضلع اور علاقے کو اون کرنا ہوگا جب ہی ہم علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا سکتے ہوئے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے شاہ فیصل کالونی نمبر5کی عوام کے تعاون سے تعمیر کئے گئے ملیر ندی میں قائم وسیع و عریض گرین بیلٹس کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع طلعت محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس شاہ فیصل زون عبدالکریم ،XENایم اینڈ ای شاہ فیصل امیر مرتضیٰ اور علاقہ معززین او عمائدین بھی موجود تھے۔

ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی ضلع کے تمام علاقوں میں صفائی وستھرائی کے عمل کی بہتری کے ساتھ سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا رہی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ علاقائی ترقی اور اپنے علاقے کو مسائل سے پاک بنا نے کے لئے ہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہاکہ اپنے گلیوں اور محلوں کو اون کریں اپنے گھر کی طرح گلی اور محلوں کو بھی صاف ستھرا رکھیںاس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے شاہ فیصل کالونی نمبر5کی عوام کی جانب سے گرین بیلٹس کی تعمیر کو احسن قدم قرار دیتے ہوئے عوام کو یقین دلا یا کہ عوامی نمائندوں کی باہمی معائونت کے ساتھ عوام کے تعاون کے ذریعے شاہ فیصل زون سمیت ضلع کورنگی کے تمام علاقوں کو عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز و شاداب بنایا جائے گا۔

Abdul Rashid Khan,Visit

Abdul Rashid Khan,Visit