عوامی تحفظ قیام امن اور بنیادی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی انتخابات کا فوری انعقاد ناگزیر ہے
Posted on July 20, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں برھتے ہوئے جرائم بھتہ خوری کے واقعات ٹارگیٹ کلنگ دستی بم حملے اور عوام میں موجود احساس عدم تحفظ کے باوجود حکمرانوں کی جانب سے شہر کے حالات کنٹرول کرنے اور لیاری کی صورتحال پر قابوپانے کی مخلصانہ و غیر جانبدارنہ کوشش کی بجائے سیاسی بیان بازی اس بات کوثابت کر رہی ہے کہ عوام کے تحفظ امن کے قیام اور بنیادی مسائل کے حل کیلئے نہ صرف بلدیاتی انتخابات کا فوری انعقاد ناگزیر ہے۔
بلکہ با اختیار مقامی حکومتوں کا نظام ہی عوامی مفاد کا ضامن ثابت ہوسکتا ہے اور ڈویژنوں کو با اختیار بناکر ڈویژنل کونسل کو جوابدہ مقامی پولیس قائم کردی جائے توامن قائم کرنے کے ساتھ شہریوں کو تحفظ بھی فراہم کیا جاسکتا ہے۔ نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فانڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج رینجرز پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے ملکی و عوامی تحفظ کے ذمہ دار و ضامن ہیں۔
مگر سیاسی و انتظامی نظام کی خامیوں اور کرپشن کی لعنت کی وجہ سے یہ ادارے بے بس ہوچکے ہیں اور کچھ افسران و اہلکاروں کی مجرمانہ غفلت کرپشن اور مجرموں کی سرپرستی ان اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے اسلئے اپنے تشخص کے تحفظ کیلئے اب مسلح افواج اور رینجرز کو سویلین معاملات سے علیحدگی اختیار کرنی اور شہروں سے واپسی یقینی بنانی ہوگی وگرنہ یہ دارے اپنے قیام کے اہداف کے حصول کی قابلیت کھوبیٹھیں گے۔