عوام صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے مایوس ہو چکے ہیں، فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ موجودہ حکومتیں مراعات یافتہ طبقات کی نمائندہ ہیں جس کی وجہ سے عوام صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے مایوس ہو چکے ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں مراعات یافتہ طبقہ حکمران ہے جس کی وجہ سے ملک کی اکثریت کی حالت میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں ہورہی۔ عوام سیاسی نظام اور انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی چاہتے ہیں، ملک کی خوشحالی کے لئے عام طبقے کو آگے لانا ہو گا، ملک میں تبدیلی اسی صورت آئے گی جب ملک میں مراعات یافتہ طبقے کے بجائے غریب اور متوسط طبقے کو برسر اقتدار لایا جائے ، جس کےلئے ہمیں انہیں منتخب ایوانوں میں پہچنانا ہو گا۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سیاسی عمل میں عوام کی شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پاکستان کے عوام کو بااختیار اور انہیں سیاسی عمل کا حصہ بنانے کے لئے متحدہ قومی موومنٹ نے قوم سازی کا عمل شروع کیا ہے۔

ایم کیو ایم کی تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کے لئے کراچی سے گلگت بلتستان تک رکنیت سازی ہو رہی ہے جو پاکستانی قوم کی تشکیل کی مہم ہے اس لئے کسان، مزدوراور خواتین بھی رکنیت سازی میں شامل ہوں۔