عوام کو خالص اور سستے دودھ کی فراہمی کیلئے بیف سنٹر سبی تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہا ہے، عبدالواحد بلوچ

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) عوام کو خالص اور سستے دودھ کی فراہمی کیلئے بیف سنٹر سبی تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لارہا ہے ملک شاپ کا قیام اس کی کڑی ہے ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ جس جانفشانی سے مفاد عامہ میں کام کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر لائیو سٹاک عبیداللہ بابت نے بیف سنٹر میں قائم کردہ ملک شاپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر مسعود احمد باجوہ ،ڈائریکٹر اینیمل ہیلتھ ڈاکٹر غلام حسین جعفر ، ڈاکٹر ریحان منظور خلجی ، ڈاکٹر زاہد علی شاہ ، ڈاکٹر شاہ محمد خجک، ڈاکٹر عزیز احمد عثمانی ،اور بابو سرور علی رند بھی موجود تھے صوبائی مشیر لائیو سٹاک عبیداللہ بابت نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے۔

ہماری اولین ترجیح عوام کی بہبود ہی ہے ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام کیلئے کام کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے انہوں نے کہا ملک سنٹر کا قیام عوام کو خالص اور سستے دودھ کی فراہمی کا ذریعہ بنے گا ملک شاپ میں دودھ کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے کولڈ سٹوریج کا بندوبست اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کو صحت بخش دودھ کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔

انہوں نے سپرنٹنڈنٹ بیف پروڈکشن ریسرچ سنٹر ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام میں جس دلجمعی اور مخلصی سے دلچسپی لے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔