عوام رائیونڈ کے عالمی تبلیغی اجتماع میں بھرپور شرکت کرے، مفتی محمد نعیم

 Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ عالمی تبلیغی اجتماع میں شہر بھر سے عوام بھرپور شرکت کرے، نیکی کی طرف دعوت ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، معاشرے کے ساتھ اپنی اصلاح کی بھی ضروری ہے، اللہ کی خوشنودی کے لیئے نیک اعمال کیے جائیں۔

حقوق اللہ ،والدین کے حقوق کے ساتھ ساتھ پڑوسیوں کے حقوق کو بھی مدنظر رکھیں ،نیک اعمال ہی قیامت کے دن کام آئیں گے ،اللہ کے دین کے لیئے دی جانے والی قربانی پر اجر عظیم ملے گا،شرک ،کینہ ،بخل ،چوری،زنا اور شراب نوشی جیسے برے اعمال سے بچا جائے ،اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دی جائے ،جنت میں نیک اعمال کے حامل افراد داخل ہونگے،جمعہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں آئے ہوئے ایک تبلیغی وفد سے گفتگوکرتے ہوئے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہا کہ10نومبر کو راؤنڈ لاہور میں عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا دور شروع ہوگا جس میں عوام بھرپور شرکت کرے تبلغی جماعت پوری دنیا میں دین کی تبلیغ واشاعت میں مصروف ہے یہ وہ واحد جماعت ہے جو سیاست، لسانیت، فرقہ واریت کو بالائے طاق رکھ کرانسانوں کو اللہ توحید کی دعوت دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو آزماتا ہے ،قربانیوں اور امتحانات کے سبب ملنے والی تکلیف پر اجر عظیم عطا کریں گے،دنیا کی رنگینی 4 دن کی ہے پھر اندھیری رات ہوگی،جب تک زندگی سلامت ہے نیک کام کیے جائیں اور نیک کاموں کے لیئے ہر ایک انسان کو دعوت دی جائے ،اپنی اصلاح کی بھر پور کوشش کی جائے،انہوں نے کہا کہ آزمائش کے بعد ابدی راحت ہوگی،مسلم امہ قربانیوں کے لیئے ہمہ وقت تیار رہیں ،انہوں نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم وتعلم کے ساتھ دعوت کے میدان میں کوششیں تیز کیے جائیں،انہوں نے مسلم امہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآنی تعلیمات اوراحادیث مبارکہ سے بھر پور استفادہ کیا جائے ،قرآن پاک سے روگردانی اپنے ساتھ ظلم کرنے کے مترادف ہے، شریعت محمدیہ کے نفاذ کے لیئے بھر پور کوشش کیا جائے۔