مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ جب تک پوری فلسطینی قوم ایک ریفرنڈم کی شکل میں اسرائیل سے مذاکرات کی بحالی کی حمایت نہیں کرتی تب تک صہیونی ریاست سے مذاکرات نہیں ہو سکتے ہیں۔
صدر محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان اب تک 20 سمجھوتے طے پائے ہیں مگران پر یک طرفہ عمل درآمد ممکن نہیں، دو طرفہ معاہدوں پر عمل درآمد فریقین کی ذمہ داری ہے۔
ادھر ہیبرون کے واقعہ کو بہانہ بنا کر اسرائیلی وزیراعظم نے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں میں توسیع کے منصوبے کی حمایت تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔