کراچی ؛ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا ہے کہ فراہمی و نکاسی آب کے مسائل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے عوام کو نجات دلا نے کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور کے الیکٹرک عملی اقدامات کرتے ہوئے عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دور کرکے علاقائی مسائل کے حوالے سے درپیش عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور دیگر محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھیدورے کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے مختلف علاقوں میں عوام سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا عوام نے رکن صوبائی اسمبلی کو پینے کے پانی اور بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے حوالے سے شکایات کرتے ہوئے کہاکہ عوام مسائل کے عذاب میں مبتلا ہیں اور ادارے مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر عوام کو علاقائی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے حق پرست نمائندے شب روز مصروف ہیں اور انشا اللہ اداروں کے باہمی تعاون سے عوام کو مسائل سے نجات روز مرزہ مسائل کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا نشاط ضیاء قادری نے اس موقع پر موجود شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی اور علاقائی سطح پر صفائی و ستھرائی گلیوں اور شاہراہوں میں اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کو یقینی بنا کر روشنی کے انتظامات کو درست کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر عوامی شکایات پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل بندش کا خاتمہ کرکے عوام کو مسائل سے نجات دلایا جائے۔