کراچی (خصوصی رپورٹ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کا میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں جمعہ گوٹھ ،نور الدین گوٹھ اور صدیق گوٹھ سمیت مختلف گوٹھوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل کے حوالے سے عوام کو درپیش شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی مسائل کو حل کیا جائے اس موقع پر علاقائی سیاسی و سماجی رہنمائوں اور عوامی وفود نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کو گوٹھوں کے مکینوں کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے عوام کو یقین دلا یا کہ جمعہ گوٹھ ،نور الدین گوٹھ اور صدیق گوٹھ سمیت ضلع کورنگی میں قائم تمام گوٹھوں میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔
اس موقع پر انہوں نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ گوٹھوں میں صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری اور فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے درپیش مسائل سے عوام کو نجات دلا نے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر انتظامات کا آغاز کریں دورے میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سپرٹینڈنگ انجینئر شاہ فیصل محمد زاہد ،XEN واٹر اینڈ سیوریج شاہ رخ اور شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز بھی موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے گوٹھوں کے مکینوں کو یقین دلایا کہ علاقائی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ گوٹھوں میں صفائی و ستھرائی کے نظام کو عوامی تعاون کے ذریعے بہتر بنایا جائے مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے مستقل بنیادوں پر انجام دیا جائے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات پر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ گوٹھوں میں سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنا نے کے ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے اپنی نگرانی میں شاہ فیصل زون کے گوٹھوں میں صفائی وستھرائی اورجراثیم کش ادویات کے خصوصی مہم کا آغاز کردیا۔