لاہور : محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے چار افسران کے مختلف اضلاع میں تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق انفارمیشن آفیسر وسیم یوسف کو ملتان سے تبدیل کر کے جھنگ’ انفارمیشن آفیسر نعمان مسعود کو بہاولپور سے ضلعی آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ’ انفارمیشن آفیسر ہیڈکوارٹر لاہور سے زاہد حسین رضا کو ضلعی انفارمیشن آفس نارووال اور علی عدنان منور کو ضلعی انفارمیشن آفس قصور میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
جبکہ ضلعی آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعینات انضرمہمان کو آئندہ احکامات کے لئے محکمہ اطلاعات و ثقافت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔