ماہ ربیع النور پر عاشقان رسول ۖ کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائیگا ۔قرة العین میمن

Karachi

Karachi

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر شاہ فیصل زون میں عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا ہے کہ ماہ ربیع النور پر عاشقان رسول ۖ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائیگا انہوں نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں نے اس حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیکر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر مثالی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں گے ۔

انہوں نے بلدیہ کورنگی کے تینوں زونز شاہ فیصل ،کورنگی ،لانڈھی زونز کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ مساجد و امام بارگاہوں اور عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے علاقائی سطح پر منعقد ہونے والی محافل گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کوحوالے سے اقدامات تیز کرنے اور تمام علاقوں میں علماء اکرام اور منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے بلدیاتی انتظامات کو پایہ تکمیل تک پہنچا نے کی ہدایت کی ہے ۔شاہ فیصل زون نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کے احکامات پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعائون کے ذریعے سیوریج سسٹم کی درستگی کے حوالے سے انتظامات کا آغاز کردیا ہے ۔