کراچی: ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کا اولین کردار عوامی خدمت ہے اور علاقائی ترقی اور عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے بلدیاتی اداروں کو اپنی تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لاکر علاقائی ترقی کے ساتھ عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلانا ہوگا ضلع بلدیہ کورنگی نے اپنے مختصر مدت میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جو مثالی کردار کی ادائیگی کے ذریعے عوامی خدمات کے حوالے سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔
وہ شہر کراچی کے دیگر ضلعی بلدیات کے لئے قابل تقلید ہے اس موقع پر انہوں نے شہر کراچی کے تمام ضلع بلدیات کو ہدایت کی ہے کہ وہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف نے شاہ فیصل زون مرکزی آفس میں ڈی ایم سی کورنگی کی جانب سے عوامی خدمات کے حوالے سے بہتر کار کردگی کے اعتراف میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود کو سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی زبیر احمد چنا ، کے ایم سی کے سنیئر ڈائریکٹر مسعود عالم اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود نے کہاکہ ضلع کورنگی میں بسنے والے ہر فرد کو بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز پر پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے انہوں نے کہاکہ عوامی نمائندوں اور عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں ترقی کا جال بچھا کر عوام درپیش بنیادی علاقائی مسائل سے نجات دلا یا جائے گا۔
ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو یقین دلایا کہ ضلع کورنگی میں صفائی و ستھرائی کے حوالے سے مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا کر شہر کراچی کا مثالی ضلع بنا یا جائے گا۔